Blog
Books
Search Hadith

دعا کرتے وقت قبلہ رخ ہونے کا، ہاتھ اٹھانے کا اور اس چیز کا کہ کس چیز سے دعا کو شروع کیا جائے، نیز دعا سے فراغت کے وقت ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے کا بیان

۔ (۵۶۰۲)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شَاہِرًا یَدَیْہِ قَطُّ یَدْعُو عَلٰی مِنْبَرٍ وَلَا غَیْرِہِ، مَا کَانَ یَدْعُو إِلَّا یَضَعُ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ وَیُشِیرُ بِأُصْبُعِہِ إِشَارَۃً۔ (مسند أحمد: ۲۳۲۴۳)

۔ سیدنا سہل بن سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس طرح نہیں دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مبالغہ کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر دعا کی ہو، نہ منبر پر دیکھا اور نہ کسی اور موقع پر، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس طرح دعا کرتے تھے کہ اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر رکھ دیتے اور اپنی انگلی سے اشارہ کرتے۔
Haidth Number: 5602
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۰۲) اسنادہ ضعیف لضعف عبد الرحمن بن معاویۃ المدنی، أخرجہ ابوداود: ۱۱۰۵(انظر: ۲۲۸۵۵)

Wazahat

فوائد:… اس سے سابق احادیث سے یہ امور ثابت ہو چکے ہیں۔ شہادت کے وقت انگلی اٹھانا مراد ہے۔