Blog
Books
Search Hadith

دعا کرتے وقت قبلہ رخ ہونے کا، ہاتھ اٹھانے کا اور اس چیز کا کہ کس چیز سے دعا کو شروع کیا جائے، نیز دعا سے فراغت کے وقت ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے کا بیان

۔ (۵۶۰۳)۔ عن سَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ الْأَسْلَمِیّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : یَسْتَفْتِحُ دُعَائً إِلَّا اسْتَفْتَحَہُ بِسُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی الْعَلِیِّ الْوَہَّابِ۔ (مسند أحمد: ۱۶۶۶۳)

۔ سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب بھی دعا کرنا شروع کرتے، اس کا آغاز ان الفاظ سے کرتے: سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی الْعَلِیِّ الْوَہَّابِ (پاک ہے میرا ربّ، جو بلند و بالاہے، بلند رتبہ ہے اور عطا کرنے والا ہے)۔
Haidth Number: 5603
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۰۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف عمر بن راشد الیمامی، أخرجہ الحاکم: ۱/ ۴۹۸، وابن ابی شیبۃ: ۱۰/ ۲۶۶، والطبرانی فی الکبیر : ۶۲۵۳ (انظر: ۱۶۵۴۸)

Wazahat

Not Available