Blog
Books
Search Hadith

ان اوقات کا بیان، جن میں دعا قبول ہوتی ہے

۔ (۵۶۲۱۔) عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ اَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَنْزِلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِیْ کُلِّ لَیْلَۃٍ اِلَی السَّمَائِ الدُّنْیَا فَیَقُوْلُ: ھَلْ مِنْ سَائِلٍ فَأُعْطِیَہٗ، ھَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَأَغْفِرَلَہٗ؟ حَتّٰی یَطْلُعَ الْفَجْرُ)) (مسند أحمد: ۱۶۸۶۶)

۔ سیدنا جبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہر رات کو آسمان دنیا کی طرف نازل ہوتا ہے اور کہتا ہے: کیا کوئی سوال کرنے والا ہے کہ میں اس کو عطاء کروں، کیا کوئی بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں، یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔
Haidth Number: 5621
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۲۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ الدارمی: ۱/ ۳۴۷، والنسائی فی الکبری : ۱۰۳۲۱، والبزار: ۳۱۵۳(انظر: ۱۶۷۴۵)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث میں اللہ تعالیٰ کی جتنی صفات بیان کی گئی ہیں، یہ اللہ تعالیٰ کی حقیقی صفات ہیں، جیسے اس کی شان کو لائق ہیں اور یہ مخلوق کی صفات کی طرح نہیں ہیں۔ یہ کیسا وقت ہے، جس میں اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا پر آ کر اپنے بندوں کو آواز دیتے رہیں، لیکن آگے سے لبیک کہنے والا کوئی نہ ہو، جتنا یہ وقت عظیم اور قیمتی تھا، اتنا ہی لوگوں نے غفلت اور سستی کا مظاہرہ کیاہے، عصر حاضر میں تو بزرگ اور عمر رسیدہ لوگ بھی تہجد جیسے شرف سے محروم ہو گئے ہیں، باقیوں کو تو اس کا شعور ہی نہیں ہے۔