Blog
Books
Search Hadith

لکڑی سے مسواک کرنے کی کیفیت اور کلی کرتے وقت وضو کرنے والے آدمی کا اپنی انگلی سے مسواک کرنے کا بیان

۔ (۵۶۷)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا یُوْنُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ثَنَا غَیْلَانُ بْنُ جَرِیْرٍ عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ عَنْ أَبِیْ مُوْسَی الْأَشْعَرِیِّؓ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ یَسْتَاکُ وَھُوَ وَاضِعٌ طَرْفَ السِّوَاکِ عَلَی لِسَانِہِ یَسْتَنُّ اِلَی فَوْقَ، فَوَصَفَ حَمَّادٌ کَأَنَّہُ یَرْفَعُ سِوَاکَہُ، قَالَ حَمَّادٌ: وَوَصَفَہُ لَنَا غَیْلَانُ قَالَ: کَانَ یَسْتَنُّ طُوْلًا۔ (مسند أحمد: ۱۹۹۷۵)

سیدنا ابو موسی اشعری ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پر داخل ہوا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ مسواک کر رہے تھے اور مسواک کا کنارہ زبان پر تھا اور اوپر کو مسواک کر رہے تھے۔ حماد نے اس کیفیت کو یوں بیان کیا کہ گویا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اپنے مسواک کو اٹھا رہے تھے، پھر حماد نے کہا کہ غیلان نے ہمیں یہ کیفیت بیان کی کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ طول میں مسواک کرتے تھے۔
Haidth Number: 567
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۴۴، ومسلم: ۲۵۴ (انظر: ۱۹۷۳۷)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث سے معلوم ہوا کہ زبان پر لمبائی میں مسواک کی جائے گی، نیز مسواک صرف دانتوں کے ساتھ خاص نہیں ہے۔