Blog
Books
Search Hadith

ان جامع دعاؤں کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے بعض صحابہ کو جن کی تعلیم دیا کرتے تھے

۔ (۵۶۶۶۔) عَنْ أَبِی مُوسٰی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((سَلِ اللّٰہَ تَعَالٰی الْہُدَی وَالسِّدَادَ وَاذْکُرْ بِالْہُدَی ہِدَایَتَکَ الطَّرِیقَ، وَاذْکُرْ بِالسِّدَادِ تَسْدِیدَکَ السَّہْمَ۔)) (مسند أحمد: ۶۶۴)

۔ سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہے کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور راست روی کا سوال کر، اور ہدایت سے تیری مراد یہ ہو کہ سیدھے راستے کی طرف تیری رہنمائی کر دی جائے اور راست روی سے مراد یہ ہو کہ تیر کی طرح سیدھا کر دیا جائے۔
Haidth Number: 5666
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۶۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۰۷۸(انظر: ۶۶۴)

Wazahat

فوائد:… سَدَاد کے مختلف معانی ہیں، مثلا: استقامت، اعتدال، راست روی، قول و فعل کی درستگی، صداقت، حقانیت۔ جیسے تیر کو سیدھا کرنے میں بڑی توجہ دی جاتی ہے اور محنت بھی کی جاتی ہے، اسی طرح انسان کو اپنی زندگی کے تمام اقوال و افعال کو درست کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور کسی معاملہ میں لا پرواہی نہیں برتنی چاہیے۔ جب آدمی ہدایت اور راست روی کا سوال کر رہا ہو تو اس وقت ان کے بھرپور معانی اس کے ذہن میںہونے چاہئیں۔