Blog
Books
Search Hadith

ان جامع دعاؤں کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے بعض صحابہ کو جن کی تعلیم دیا کرتے تھے

۔ (۵۶۷۴۔) (وَعَنْہٗ اَیْضًا) قَالَ: حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ، إِذَا أَتَاہُ الْإِنْسَانُ یَقُولُ: کَیْفَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَقُولُ حِینَ أَسْأَلُ رَبِّی؟ قَالَ: ((قُلْ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَاہْدِنِی وَارْزُقْنِی، وَقَبَضَ أَصَابِعَہُ الْأَرْبَعَ إِلَّا الْإِبْہَامَ، فَإِنَّ ہَؤُلَائِ یَجْمَعْنَ لَکَ دُنْیَاکَ وَآخِرَتَکَ۔)) (مسند أحمد: ۱۵۹۷۲)

۔ سیدنا طارق بن اشیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب کوئی آدمی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آتا اور وہ پوچھتا: اے اللہ کے رسول! جب میں اپنے ربّ سے سوال کروں تو کیسے اور کیا کہا کروں؟ تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: تو اس طرح کہا کر: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَاہْدِنِی وَارْزُقْنِی (اے اللہ! تو مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا کر)۔ ساتھ ہی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انگوٹھے کے علاوہ چار انگلیوں کو جمع کیا اور فرمایا: یہ کلمات تیرے لیے دنیا و آخرت (کی بھلائی) کو جمع کر دیں گے۔
Haidth Number: 5674
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۷۴) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

Not Available