Blog
Books
Search Hadith

تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان

۔ (۵۶۸۶۔) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْہَرَمِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ، اَللّٰھُمَّ آتِ نَفْسِی تَقْوَاہَا وَزَکِّہَا، أَنْتَ خَیْرُ مَنْ زَکَّاہَا، أَنْتَ وَلِیُّہَا وَمَوْلَاہَا، اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعُ، وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَعِلْمٍ لَا یَنْفَعُ، وَدَعْوَۃٍ لَا یُسْتَجَابُ لَہَا۔)) قَالَ: فَقَالَ زَیْدُ بْنُ أَرْقَمَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُعَلِّمُنَا ہُنَّ وَنَحْنُ نُعَلِّمُکُمُوہُنَّ۔ (مسند أحمد: ۱۹۵۲۳)

۔ سیدنا زید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُبِکَ …… وَعِلْمٍ لَا یَنْفَعُ، وَدَعْوَۃٍ لَا یُسْتَجَابُ لَہَا (اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کوتاہی سے، سستی سے، بڑھاپے سے، بزدلی سے، بخل سے اور عذابِ قبر سے، اے اللہ! تو میرے نفس کو تقوی عطا فرما اور اس کو پاک کر دے، تو اس کو سب سے بہترین پاک کرنے والا ہے، تو اس کا دوست بھی ہے اور مالک بھی، اے اللہ! میںتجھ سے پناہ طلب کرتا ہوں نہ ڈرنے والے دل سے، سیر نہ ہونے نفس سے، نفع نہ دینے والے علم سے اور قبول نہ ہونے والی دعا سے)۔ سیدنا زید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: یہ کلمات رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہم کو سکھاتے تھے اور ہم تم کو سکھا رہے ہیں۔
Haidth Number: 5686
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۸۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۷۲۲(انظر: ۱۹۳۰۸)

Wazahat

Not Available