Blog
Books
Search Hadith

تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان

۔ (۵۶۹۳۔) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَسْتَعِیذُ مِنْ ہٰؤُلَائِ الثَّلَاثِ، دَرَکِ الشَّقَائِ وَشَمَاتَۃِ الْأَعْدَائِ وَسُوء ِ الْقَضَائِ أَوْ جَہْدِ القَضَائِ، قَالَ سُفْیَانُ: زِدْتُ أَنَا وَاحِدَۃً لَا أَدْرِی أَیَّتُہُنَّ ہِیَ۔ (مسند أحمد: ۷۳۴۹)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان تین چیزوں سے پناہ مانگتے تھے: بدبختی کے پانے سے، دشمنوں کی خوشی سے، برے فیصلے سے یا مشقت میں ڈالنے والے فیصلے سے۔ امام سفیان کہتے ہیں: ان میں سے ایک چیز مجھ سے زیادہ ہو گئی ہے، لیکن مجھے یہ علم نہیں ہے کہ وہ کون سی ہے۔
Haidth Number: 5693
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۹۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۳۴۷، ومسلم: ۲۷۰۷(انظر: ۷۳۵۵)

Wazahat

فوائد:… اس جگہ جعد القضائ کے الفاظ ہیں جن کے معانی ترجمہ میں کیے گئے ہیں، جبکہ بخاری ومسلم میں ہے: جہد البلائ اس کا معنی ہے: آزمائش کی مشقت۔ (عبداللہ رفیق)