Blog
Books
Search Hadith

تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان

۔ (۵۶۹۴۔) عَنْ أَبِی الْیَسَرِ السُّلَمِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَدْعُو فَیَقُولُ: ((اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْہَدْمِ وَالتَّرَدِّی وَالْہَرَمِ (وَزَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْغَمِّ) وَالْغَرَقِ وَالْحَرِیقِ، وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ یَتَخَبَّطَنِی الشَّیْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَأَنْ أُقْتَلَ فِی سَبِیلِکَ مُدْبِرًا، وَأَنْ أَمُوتَ لَدِیغًا۔)) (مسند أحمد: ۱۵۶۰۹)

۔ سیدنا ابو یسر سلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کلمات کے ساتھ دعا کیا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُبِک…… وَأَنْ أَمُوتَ لَدِیغًا۔ (اے اللہ! میں تیری پناہ پکڑتا ہوں گرنے والی دیوار یا مکان کے نیچے آ جانے سے، بلند جگہ سے گرنے سے، انتہائی بڑھاپے سے اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں غم سے، غرق سے، جلنے سے، اور میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس چیز سے کہ شیطان میری موت کے وقت مجھے خبطی بنا دے اور اس سے کہ میں تیرے راستے میں پیٹھ پھیرتے ہوئے قتل کر دیا جاؤں اور اس سے کہ ڈس دئیے جانے کی وجہ سے میں مر جاؤں)۔
Haidth Number: 5694
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۹۴) اسنادہ ضعیف لاضطرابہ، أخرجہ ابوداود: ۱۵۵۲، والنسائی: ۸/۲۸۲ (انظر: ۱۵۵۲۴)

Wazahat

Not Available