Blog
Books
Search Hadith

تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان

۔ (۵۶۹۶۔) عَنْ اَبِیْ مُوْسَی الْاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَاتَ یَوْمٍ فَقَالَ: ((أَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوا ہٰذَا الشِّرْکَ فَإِنَّہُ أَخْفٰی مِنْ دَبِیبِ النَّمْلِ۔)) فَقَالَ لَہُ: مَنْ شَائَ اللّٰہُ أَنْ یَقُولَ وَکَیْفَ نَتَّقِیہِ وَہُوَ أَخْفٰی مِنْ دَبِیبِ النَّمْلِ یَا رَسُولَ اللّٰہِ، قَالَ: ((قُولُوا اَللّٰھُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنْ أَنْ نُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَعْلَمُہُ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۸۳۵)

۔ سیدنا ابو موسی اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک دن ہم سے خطاب کیا اور فرمایا: اے لوگو! اس شرک سے بچو، کیونکہ یہ چیونٹی کے رینگنے سے بھی مخفی ہے۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول۱ تو پھر ہم اس سے کیسے بچ سکیں گے، جبکہ وہ چیونٹی کے رینگنے سے بھی زیادہ مخفی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ دعا کیا کرو:اَللّٰھُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنْ أَنْ نُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَعْلَمُہُ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُ۔ (اے اللہ! بیشک ہم اس چیز سے تیری پناہ چاہتے ہیں کہ تیرے ساتھ ایسی چیز کو شریک ٹھہرائیں کہ جس کو ہم جانتے ہیں اور تجھ سے اس چیز کی بخشش چاہتے ہیں، جس کو ہم نہیں جانتے)۔
Haidth Number: 5696
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۹۶) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابی علی الکاھلی، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۰/ ۳۳۷، والطبرانی فی الاوسط : ۳۵۰۳ (انظر: ۱۹۶۰۶)

Wazahat

فوائد:… شرک کی دو قسمیں ہیں: (۱) شرک ِاکبر،جس سے کفر لازم آتا ہے۔ (۲) شرکِ اصغر، اس سے مراد ریاکاری ہے۔ اس حدیث میں شرک اصغر سے منع کیا جا رہا ہے۔