Blog
Books
Search Hadith

تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان

۔ (۵۷۰۲)۔ عَنْ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَتَعَوَّذُ مِنَ الْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَأَرْذَلِ الْعُمُرِ وَفِتْنَۃِ الصَّدْرِ۔ قَالَ وَکِیعٌ: فِتْنَۃُ الصَّدْرِ أَنْ یَمُوتَ الرَّجُلُ، وَذَکَرَ وَکِیعٌ: الْفِتْنَۃَ لَمْ یَتُبْ مِنْہَا۔ (مسند أحمد: ۳۸۸)

۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بخیلی، بزدلی، عذابِ قبر، ذلیل ترین عمر اور سینے کے فتنے سے پناہ طلب کرتے تھے۔ امام وکیع نے کہا: سینے کا فتنہ یہ ہے کہ آدمی اس حال میں مرے کہ اس نے مذکورہ برائیوں میں سے کسی کاارتکاب کیا ہو، لیکن ابھی تک توبہ نہ کی ہو۔
Haidth Number: 5702
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۰۲) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ أبوداود: ۱۵۳۹، والنسائی: ۸/۲۵۵، وابن ماجہ: ۳۸۴۴(انظر: ۳۸۸)

Wazahat

فوائد:… سینے کے فتنے سے مراد دل کی سختی اور دنیا کی محبت ہے۔