Blog
Books
Search Hadith

تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان

۔ (۵۷۰۳)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَتَعَوَّذُ مِنْ خَمْسٍ مِنَ الْبُخْلِ، وَالْجُبْنِ وَفِتْنَۃِ الصَّدْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَسُوء ِ الْعَمَلِ۔ (مسند أحمد: ۱۴۵)

۔ (دوسری سند) سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان پانچ چیزوں سے پناہ مانگتے تھے: بخیلی، بزدلی، سینے کا فتنہ، عذابِ قبر اور برا عمل۔
Haidth Number: 5703
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۰۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… ایسے معلوم ہوتا ہے کہ سُوء ِ الْعملِ کے الفاظ کاتب کی غلطی ہے، کیونکہ ابو داود کی روایت میں سُوء ِ الْعُمُرِ‘ ‘ کے الفاظ ہیں، اسی طرح ابو دواد کی ایک روایت میں ،ابن ماجہ کی روایت میں اورمذکورہ بالا حدیث کے پہلے طریق والی روایت میں اَرْذَلِ الْعُمُر کے الفاظ ہیں۔