Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کے وجوب کا بیان

۔ (۵۷۰۵)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((صَلُّوا عَلَیَّ فَإِنَّہَا زَکَاۃٌ لَکُمْ، وَاسْأَلُوا اللّٰہَ لِیَ الْوَسِیلَۃَ، فَإِنَّہَا دَرَجَۃٌ فِی أَعَلَی الْجَنَّۃِ، لَا یَنَالُہَا إِلَّا رَجُلٌ وَأَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَنَا ہُوَ۔)) (مسند أحمد: ۸۷۵۵)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوںکہ وہ میں ہی ہوں۔
Haidth Number: 5705
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۰۵) تخریج: اسنادہ ضعیف، شریک القاضی سییء الحفظ، ولیث بن ابی سلیم ضعیف، کعب مجھول، أخرجہ الترمذی: ۳۶۱۲(انظر: ۸۷۷۰)

Wazahat

فوائد:… اس موضوع سے متعلقہ صحیح احادیث، اس روایت سے مستغنی کر دیتی ہیں۔