Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود چھوڑ دینے والے شخص کی مذمت کا بیان

۔ (۵۷۰۷)۔ عَنْ أَبِیہِ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((الْبَخِیلُ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ ثُمَّ لَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۳۶)

۔ سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ آدمی بخیل ہے، جس کے پاس میرا ذکر ہوا، لیکن اس نے مجھ پر درود نہ پڑھا۔
Haidth Number: 5707
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۰۷) تخریج: اسنادہ قوی، أخرجہ الترمذی: ۳۵۴۶(انظر: ۱۷۳۶)

Wazahat

فوائد:… ایسا آدمی درود نہ پڑھ کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حق میں بخل سے کام لیتا ہے اور اپنے نفس کے حق میں بھی بخل کرتا ہے، کیونکہ اس کا نفس درود کی وجہ سے نازل ہونے والی رحمتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔