Blog
Books
Search Hadith

نیند سے بیدار ہوتے وقت، تہجد کے وقت اور گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک کرنے کا بیان

۔ (۵۷۲)۔عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ عَائِشَۃَؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ اِذَا رَأَی الْمَطْرَ قَالَ: ((اَللّٰہُمَّ صَیِّبًا نَافِعًا۔)) قَالَ: وَسَأَلْتُ عَائِشَۃَ بِأَیِّ شَیْئٍ کَانَ یَبْدَأُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلماِذَا دَخَلَ بَیْتَہُ؟ قَالَتْ: بِالسِّوَاکِ۔ (مسند أحمد: ۲۴۶۴۵)

سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌جب بارش کو دیکھتے تو یہ دعا کرتے: اَللّٰہُمَّ صَیِّبًا نَافِعًا… اے اللہ! نفع مند بارش نازل فرما۔ شریح کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہؓ سے پوچھا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جب گھر میں داخل ہوتے تو کسی چیز سے ابتدا کرتے تھے، انھوں نے کہا: مسواک سے۔
Haidth Number: 572
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۲) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ أخرجہ النسائی: ۳/ ۱۶۴، وأخرجہ مسلم: ۲۵۳ دون القسم الاول (انظر: ۲۴۱۴۴)

Wazahat

فوائد:… نیند، گفتگو اور کچھ دیر گزر جانے سے معدہ کے بخارات کی وجہ سے منہ میں تغیر پیدا ہو جاتا ہے، اس لیے ایسے اوقات میں مسواک کی جاتی ہے۔