Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا

۔ (۵۷۱۶)۔ عَنْ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ صَلّٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَقَالَ: اَللّٰھُمَّ أَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَجَبَتْ لَہُ شفَاعَتِیْ)) (مسند أحمد: ۱۷۱۱۶)

۔ سیدنا رویفع بن ثابت انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) پر درود بھیجا اور کہا: اَللّٰھُمَّ أَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَالْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ (اے اللہ! روزِ قیامت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنے پاس مُقرّب مقام پر اتارنا) تو اس کے لیے میری سفارش واجب ہو جائے گی۔
Haidth Number: 5716
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۱۶) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابن لھیعۃ، ولجھالۃ حال وفاء الحضرمی، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۴۴۸۱(انظر: ۱۶۹۹۱)

Wazahat

Not Available