Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا

۔ (۵۷۱۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُودٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَلَائِکَۃً سَیَّاحِینَ فِی الْأَرْضِ یُبَلِّغُونِی مِنْ أُمَّتِی السَّلَامَ۔)) (مسند أحمد: ۴۳۲۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے بعض فرشتے زمین میں چلنے پھرنے والے ہیں، وہ مجھے میری امت کی طرف سے سلام پہنچاتے ہیں۔
Haidth Number: 5717
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۱۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ النسائی: ۳/۴۳(انظر: ۴۳۲۰)

Wazahat

فوائد:… اس میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تکریم و تعظیم کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تک درود و سلام پہنچانے کے لیے بعض فرشتوں کو مسخر کر دیا ہے۔