Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا

۔ (۵۷۱۸)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ أَحَدٍ یُسَلِّمُ عَلَیَّ إِلَّا رَدَّ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلَیَّ رُوحِی حَتّٰی أَرُدَّ علیہ السلام ۔)) (مسند أحمد: ۱۰۸۲۷)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں ہے کوئی آدمی جو مجھ پر درود بھیجے، مگر اللہ تعالیٰ میری روح مجھ پر لوٹاتے ہیں، یہاں تک کہ میں اس کے سلام کے جواب دیتا ہوں۔
Haidth Number: 5718
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۱۸) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۲۰۴۱(انظر: ۱۰۸۱۵)

Wazahat

فوائد:… انسان کی وفات سے دوبارہ اٹھنے تک کے وقت کو عالم برزخ کہتے ہیں، جو ایک مخصوص زندگی کا نام ہے اور جس کی احادیث ِ مبارکہ میں مختلف کیفیتیں بیان کی گئی ہیں۔ ایک کیفیت کو اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ جب فرزندانِ امت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے سلامتی کی دعا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی روح کو لوٹاتے ہیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کا جواب دیتے ہیں۔