Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا

۔ (۵۷۱۹)۔ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَرَأَیْتَ إِنْ جَعَلْتُ صَلَاتِی کُلَّہَا عَلَیْکَ، قَالَ: ((إِذَنْ یَکْفِیَکَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی مَا أَہَمَّکَ مِنْ دُنْیَاکَ وَآخِرَتِکَ)) (مسند أحمد:۲۱۵۶۲)

۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس کے بارے میں بتلائیں کہ اگر میںاپنی دعا کا وقت آپ پر درود بھیجنے میں لگا دوں تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ تجھے ہر اس چیز سے کفایت کرے گا، جو تجھے دنیا اور آخرت کے معاملے میں غمزدہ کرتی ہے۔
Haidth Number: 5719
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

Not Available

Wazahat

فوائد:… نبی کریم پر درود و سلام بھیجنے سے دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی ملتی ہے اور دونوں جہانوں کی ہر قسم کی پریشانی دور ہو جاتی ہے۔