Blog
Books
Search Hadith

روزے دار اور بھوکے کے مسواک کرنے کا بیان

۔ (۵۷۳)۔عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیْعَۃَؓ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا لَا أَعُدُّ وَلَا أُحْصِیْ یَسْتَاکُ وَھُوَ صَائِمٌ۔ (مسند أحمد:۱۵۷۶۶)

سیدنا عامر بن ربیعہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو اَن گنت اور بے شمار دفعہ روزے کی حالت میں مسواک کرتے ہوئے دیکھا۔
Haidth Number: 573
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۳) تخریج: حسن لغیرہ ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۳۶۴، والترمذی: ۷۲۵(انظر: ۱۵۶۷۸، ۱۵۶۸۸)

Wazahat

فوائد:… امام شافعی نے روزے دار کے لیے دن کے شروع میں اور آخر میں مسواک کرنے کو جائز قرار دیا ہے، جبکہ امام احمد نے دن کے آخری حصے میں مسواک کرنے کو ناپسند کیا ہے، جبکہ ناپسند کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔