Blog
Books
Search Hadith

ذرائع آمدنی کے ابواب کسب مال کی رغبت دلانے، پست ہمتی سے گریزکرنے، نیز حلال کی ترغیب اور حرام سے نفرت دلانے کا بیان

۔ (۵۷۲۲)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَکْسِبُ عَبْدٌ مَالًا مِنْ حَرَامٍ فَیُنْفِقَ مِنْہُ فَیُبَارَکَ لَہُ، وَلَا یَتَصَدَّقُ بِہٖفَیُقْبَلَ مِنْہُ، وَلَا یَتْرُکُہُ خَلْفَ ظَہْرِہِ اِلَّا کَانَ زَادَہُ إِلَی النَارِ، إِنَّ اللّٰہَ عزَّ وَجلَّ َلا یَمْحُو السَّیِّیئَ بالسَّیِّیئِ، وَلٰکِنْ یَمْحُو السَّیِّیئَ باِلحَسَنِ، إِنَّ الْخَبِیْثَ َلا یَمْحُو الْخَبِیْثَ۔)) (مسند احمد: ۳۶۷۲)

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بندہ جو حرام مال کما کر اس کو خرچ کرتا ہے، وہ اس سے قبول نہیں ہوتا اور ایسے مال سے جو صدقہ کرتا ہے، وہ بھی قبول نہیں ہوتا اور ایسا مال جب اپنے پیچھے چھوڑ کر جاتا ہے تو وہ جہنم کی طرف اس کا زاد راہ ہوتا ہے، وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی برائی کو برائی کے ذریعہ نہیں مٹاتا بلکہ برائی کو اچھائی کے ذریعے ختم کرتا ہے، بیشک ایک خبیث چیز دوسری خبیث چیز کو نہیں مٹا سکتی۔
Haidth Number: 5722
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۲۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف الصباح بن محمد البجلی۔ أخرجہ الحاکم: ۲/ ۴۴۷، والبزار: ۳۵۶۲ (انظر: ۳۶۷۲)

Wazahat

فوائد:…یہ روایت سنداً تو ضعیف ہے، لیکن اس میں جتنے امور کو بیان کیاگیا ہے، وہ شریعت کے مصدقہ اصولوں میں سے ہیں۔