Blog
Books
Search Hadith

ذرائع آمدنی کے ابواب کسب مال کی رغبت دلانے، پست ہمتی سے گریزکرنے، نیز حلال کی ترغیب اور حرام سے نفرت دلانے کا بیان

۔ (۵۷۲۴)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: مَنِ اشْتَرٰی ثَوْبًا بِعَشْرَۃِ دَرَاھِمَ وَفِیْہَا دِرْھَمٌ حَرَامٌ لَمْ یَقْبَلِ اللّٰہُ لَہُ صَلَاۃً مَادَامَ عَلَیْہِ، قَالَ: ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبَعَیْہِ فِیْ أُذُنَیْہِ وَقَالَ: صُمَّتَا إِنْ لَمْ یَکُنِ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَمِعْتُہ یَقُوْلُہُ۔ (مسند احمد: ۵۷۳۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہے: اگر کوئی آدمی دس درہم کا لباس خریدے اور اس میں ایک درہم حرام کمائی کا ہوتو جب تک وہ کپڑا اس کے جسم پر رہے گا، اللہ تعالیٰ اس کی نماز کو قبول نہیں کرے گا۔ پھر سیدناابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور کہا: اگر میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ بات نہ سنی ہو تو میرے دونوں کان بہرے ہو جائیں۔
Haidth Number: 5724
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۲۴) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، بقیۃ بن الولید الحمصییدلس تدلیس التسویۃ، وعثمان بن زفر الجھنی مجھول الحال۔ أخرجہ البیھقی فی ’’الشعب‘‘: ۶۱۱۴(انظر: ۵۷۳۲)

Wazahat

Not Available