Blog
Books
Search Hadith

سینگی لگانے والوں، لونڈیوں، قصاب اور سنار وغیرہ کی کمائی کا بیان

۔ (۵۷۵۸)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ ثَمْنِ الْکَلْبِ وَکَسْبِ الْحَجَّامِ وَ کَسْبِ الْمُومِسَۃِ وَعَنْ کَسْبِ عَسْبِ الْفَحْلِ۔ (مسند احمد: ۸۳۷۱)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لونڈیوں کی کمائی سے منع کیاہے۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے (یہ بھی) روایت ہے کہ رسو ل ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کتے کی قیمت، پچھنے لگانے والے کی کمائی، زانیہ کی کمائی اور سانڈکی جفتی کی کمائی سے منع فرمایاہے۔
Haidth Number: 5758
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۵۸) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ الدارمی: ۲۶۲۴ (انظر: ۸۳۸۹)

Wazahat

فوائد:… کتے کی کمائی اور سانڈ کی جفتی کی جائز اور ناجائز صورتوں پر بحث بالترتیب حدیث نمبر (۵۸۱۲) اور (۵۸۲۴) میںآئے گی۔