Blog
Books
Search Hadith

گھریا زمین کو فروخت کر کے اس کی قیمت کو اس جیسی چیز میں خرچ نہ کرنے والے کا بیان

۔ (۵۷۹۷)۔ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ حُرَیْثٍ أَخٍْ لِعَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ بَاعَ دَارًا أَوْ عِقَارًا فَلَمْ یجَعَلْ ثَمَنَہَا فِی مِثْلِہِ کَانَ قَمِنًا اَنْ لَّا یُبَارَکَ لَہُ فِیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۹۴۶)

۔ سیدنا عمرو بن حریث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بھائی سیدنا سعید بن حریث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنا گھر یا جاگیر فروخت کرے اوروہ اس کی قیمت کو اسی طرح کی چیز میں صر ف نہ کرے تووہ اس لائق ہے کہ اس کے لیے اس کے اس سودے میں برکت نہ کی جائے۔
Haidth Number: 5797
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۷۹۷) تخریج: حدیث حسن بمتابعاتہ وشواھدہ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۴۹۰(انظر: ۱۸۷۳۹)

Wazahat

فوائد:… سیدنا حذیفہ بن یمانb بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہaنے فرمایا: ((مَنْ بَاعَ دَاراً وَلَمْ یَجْعَلْ ثَمَنَھَا فِی مِثْلِھَا لَمْ یُبَارَکْ لَہُ فِیْھَا۔)) … ’’جس نے کوئی گھر فروخت کیا اور اُس کی قیمت اس جیسی چیز میں صرف نہ کی، تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں کی جائے گی۔‘‘ (ابن ماجہ: ۲/ ۹۷، صحیحہ:۲۳۲۷) ہم نے خود بھی دیکھا اور ہمارے بڑوں نے بھی بتایا کہ جو آدمی گھر اور زمین بیچنا شروع کر دیتا ہے، اس کا نتیجہ اس کی کنگالی اور مفلسی کی صورت میں نکلتا ہے یا کم از کم کسی نہ کسی انداز میں ایسی رقم ضائع ہو جاتی ہے۔ الا ما شاء اللہ