Blog
Books
Search Hadith

کتے، بلی اور چوری کی ہوئی بکری کی قیمت، زانیہ کی کمائی، نجومی کی مٹھائی اور گانے والیوں کی خریدو فروخت سے ممانعت کا بیان

۔ (۵۸۱۱)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ثَمَنُ الْکَلْبِ خَبِیْثٌ (قَالَ:) فَاِذَا جَائَ کَ یَطْلُبُ ثَمَنَ الْکَلْبِ فَاَمْـلَأْ کَفَّیْہِ تُرَابًا۔)) (مسند احمد: ۲۵۱۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کتے کی قیمت حرام ہے، جب کوئی کتے کی قیمت کا مطالبہ کرنے کے لیے آئے تو اس کے ہاتھوں کو مٹی سے بھر دے۔
Haidth Number: 5811
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۱۱) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ بنحوہ ابوداود: ۳۴۸۲ (انظر: ۲۵۱۲)

Wazahat

فوائد:… یہاں مٹی سے مراد محرومی اور ناکامی ہے، یعنی کتے کی قیمت لینے والے کو کچھ نہ دیا جائے۔