Blog
Books
Search Hadith

کتے، بلی اور چوری کی ہوئی بکری کی قیمت، زانیہ کی کمائی، نجومی کی مٹھائی اور گانے والیوں کی خریدو فروخت سے ممانعت کا بیان

۔ (۵۸۱۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ اِلَّا الْکَلْبَ الْمُعَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۱۴۴۶۴)

۔ سیدنا جابربن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کتے کی قیمت سے منع کیا ہے، ما سوائے سد ھائے ہوئے شکاری کتے کی قیمت کے۔
Haidth Number: 5812
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۱۲) تخریج: حسن لغیرہ۔ أخرجہ النسائی: ۷/ ۱۹۰، ۳۰۹ (انظر: ۱۴۴۱۱)

Wazahat

فوائد:… شواہد سمیت اس حدیث اور درایت کا تقاضا یہ ہے کہ شکاری کتے کی قیمت لینا جائز ہے، کیونکہ مختلف احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ شکاری کتا پالنا جائز ہے اور دوسری مباح چیزوں کی طرح ایسی چیز کی قیمت جائز ہوتی ہے، جیسا کہ امام ابو جعفر طحاوی نے (شرح المعانی: ۲/ ۲۲۵۔۲۲۹) میں اس مسئلہ کی تحقیق پیش کی ہے، آپ کو چاہیے کہ اس کا مراجعہ کر لیں، وہ اہم بحث ہے۔