Blog
Books
Search Hadith

کتے، بلی اور چوری کی ہوئی بکری کی قیمت، زانیہ کی کمائی، نجومی کی مٹھائی اور گانے والیوں کی خریدو فروخت سے ممانعت کا بیان

۔ (۵۸۱۸)۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَحِلُّ بَیْعُ الْمُغَنِّیَاتِ وَلَا شِرَاؤُھُنُّ وَلَا تِجَارَۃٌ فِیْہِنَّ وَأَکْلُ أَثْمَانِہِنِّ حَرَامٌ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۲۲)

۔ سیدنا ابوامامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: گانے والیوںکی خرید و فروخت، ان کی کمائی اور ان کی تجارت اور ان کی قیمت حرام ہے۔
Haidth Number: 5818
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۱۸) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، عبید اللہ بن زحر الافریقی وعلی بن یزید بن ابی ھلال الالھانی ضعیفان۔ أخرجہ الترمذی: ۱۲۸۲، وابن ماجہ: ۲۱۶۸(انظر: ۲۲۱۶۹)

Wazahat

فوائد:… جب کسی لونڈی کو لونڈی کی حیثیت سے نہیں، بلکہ گانے والی کی حیثیت سے فروخت کیا جائے تو اس کی قیمت ناجائز ہو گی، اس تجارت کا انحصار نیت پر ہو گا۔