Blog
Books
Search Hadith

وَلاء اور زائد پانی کو فروخت کرنے اور سانڈ کی جفتی کی اجرت لینے سے نہی کا بیان

۔ (۵۸۲۱)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا تَبِیْعُوْا فَضْلَ الْمَائِ وَلَا تَمْنَعُوْا الْکَلَأَ فَیَہْزُلَ الْمَالُ وَیَجُوْعُ الْعِیَالُ۔)) (مسند احمد: ۹۴۳۹)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہ زائد پانی فروخت کرو اور نہ گھاس کو ممنوع قرار دو، وگرنہ مویشی کمزور ہو جائیں اور اہل و عیال بھوک میں مبتلا ہو جائیں گے۔
Haidth Number: 5821
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۲۱) تخریج: حدیث صحیح دون قولہ: ’’فیھزل المال …‘‘۔ أخرجہ ابن حبان: ۴۹۵۶ (انظر: ۹۴۵۸)

Wazahat

فوائد:… ’’فَیَہْزُلَ الْمَالُ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ مویشی کمزور پڑجائیں اور اس طرح ان کا دودھ کم پڑ جائے گا، جس کے نتیجے میں لوگ بھوک میں مبتلا ہو جائیں گے۔