Blog
Books
Search Hadith

وَلاء اور زائد پانی کو فروخت کرنے اور سانڈ کی جفتی کی اجرت لینے سے نہی کا بیان

۔ (۵۸۲۲)۔ عَنْ إِیَاسِ بْنِ عَبْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: لَاتَبِیْعُوْا فَضْلَ الْمَائِ، فَاِنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنْ بَیْعِ الْمَائِ وَالنَّاسُ یَبِیْعُوْنَ مَائَ الْفُرَاتِ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۲۳)

۔ سیدنا ایاس بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ضرورت سے زائد پانی فروخت نہ کیا کرو، کیونکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پانی فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے، لوگ تو دریائے فرات کا پانی فروخت کرنے لگ گئے ہیں۔
Haidth Number: 5822
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۲۲) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین غیر ان صحابیہ لم یرو لہ الا اصحاب السنن۔ أخرجہ ابوداود: ۳۴۷۸، والترمذی: ۱۲۷۱، والنسائی: ۷/ ۳۰۷ (انظر: ۱۵۴۴۴)

Wazahat

فوائد:… ممکن ہے کہ سیدنا ایاسb نے ایسی صورت دیکھی ہو کہ لوگ بغیر اجرت اور مشقت کے فرات سے پانی بھرکر لاتے ہوں، پھر ضرورت سے زائد پانی کو فروخت کرتے ہوں، پھر انھوں نے ان لوگوں کو اس طرح کرنے سے یہ حدیث بیان کی ہو۔