Blog
Books
Search Hadith

دھوکے والی چیزوں کی تجارت سے ممانعت کا بیان

۔ (۵۸۲۹)۔ حَدَّثَنَا اَسْوَدُ بْنُ یَعْقُوْبَ بْنِ عُتْبَۃَ عَنْ یَحْیَی بَنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ بَیْعِ الْغَرَرِ، قَالَ أَیُّوْبُ: وَفَسَّرَ یَحْیٰی بَیْعَ الْغَرَرِ، قَالَ: اِنَّ مِنَ الْغَرَرِ ضَرْبَۃَ الْغَائِصِ، وَبَیْعُ الْغَرَرِ الْعَبْدُ الْآبِقُ، وَبَیْعُ الْبَعِیْرِ الشَّارِدِ، وَبَیْعُ الْغَرَرَ مَا فِیْ بُطُوْنِ الْأَنْعَامِ، وَبَیْعُ الْغَرَرِ تُرَابُ الْمَعَادِنِ، وَبَیْعُ الْغَرَرِ مَا فِیْ ضُرُوْعِ الْأَنْعَامِ اِلَّا بِکَیْلٍ۔ (مسند احمد:۲۷۵۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دھوکہ والی تجارت سے منع فرما دیاہے۔ ایوب کہتے ہیں کہ یحیی بن ابی کثیر نے دھوکے والی تجارت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: غوطہ خور کی بیع دھوکے کا سودا ہے، بھاگے ہوئے غلام کی بیع دھوکہ ہے، بھا گے ہوئے اونٹ کے سودے میں دھوکہ دہی ہے، چارپائیوں کے پیٹوں میں جوبچے ہیں، ان کی سودا بازی دھوکہ ہے، کانوں کی مٹی کا سودا دھوکے کا سودا ہے اور چوپائیوں کے تھنوں یعنی ان کے دودھ کا سودا بھی دھوکے پر مشتمل ہے، مگر ماپ کے ساتھ۔
Haidth Number: 5829
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۲۹) تخریج: حسن لغیرہ- أخرجہ ابن ماجہ: ۲۱۹۵ (انظر: ۲۷۵۲)

Wazahat

فوائد:… غوطہ خور کی بیع سے مراد یہ ہے کہ غوطہ خور کسی آدمی سے کہے: میں اس غوطے میں جو کچھ باہر لاؤں گا، وہ اتنی قیمت میں تیرا ہو گا، وہ مچھلی بھی ہو سکتی ہے اور کوئی موتی وغیرہ بھی۔