Blog
Books
Search Hadith

دھوکے والی چیزوں کی تجارت سے ممانعت کا بیان

۔ (۵۸۳۱)۔ وَعَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ بَیْعِ الْمُضْطَرِّیْنَ وَعَنْ بَیْعِ الْغَرَرِ وَعَنْ بَیْعِ التَّمْرَۃِ قَبْلَ أَنْ تُدْرِکَ۔ (مسند احمد: ۹۳۷)

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لاچار وں کی تجارت، دھوکہ کی تجارت اور پکنے سے پہلے کھجوروں کے سودے سے منع فرمایا ہے۔
Haidth Number: 5831
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۳۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، لضعف ابی عامر المزنی وجھالۃ الشیخ من بنی تمیم- أخرجہ ابوداود: ۳۳۸۲(انظر: ۹۳۷)

Wazahat

فوائد:… لاچاروں کی تجارت کی دو صورتیں ہیں: (۱)بندے کو کوئی چیز خریدنےیا بیچنے پر مجبور کر دیا جائے، یہ بیع فاسد ہو گی اور منعقد نہیں ہو گی۔ (۲) بندے کو کسی قرضے یا کفالت کی وجہ سے بیع کرنا پڑے، مثلا قرض خواہ اپنے قرض دار سے کہے کہ تو نے مجھے جو قرضہ دیناہے، اس کے عوض مجھے فلاں چیز بیچ دے، اس صورت میں قرض خواہ کی مرضی چلے گی اور قرض دار کو خسارہ اٹھانا پڑے گا۔