Blog
Books
Search Hadith

پھلوں کا اندازہ لگانے، سالوں کی بیع اور آفتوں کو معاف کر دینے کا بیان

۔ (۵۸۷۰)۔ عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ تُبَاعَ النَّخْلُ السَّنَتَیْنِ وَالثَّلَاثَ۔ (مسند احمد: ۱۴۴۲۴)

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو تین سالوں تک کھجوروں کا پھل بیچ دینے سے منع فرمایا۔
Haidth Number: 5870
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۷۰) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ النسائی: ۷/ ۲۹۴ (انظر: ۱۴۳۷۱)

Wazahat

فوائد:… ایک ہی عقد میں ایک سال سے زیادہ مدت کے لیے کھجوروں کی ان کے درختوں پر بیع کرنا ’’بیع معاومہ‘‘ کہلاتا ہے، اوپر والی سالوں کی بیع سے یہی سودا مراد ہے، اس بیع میں دھوکہ ہے، کیونکہ کوئی علم نہیں کہ کتنا پھل لگے گا اور اس کی نوعیت کیا ہو گی، نیز وہ آخر تک برقرار بھی رہے گا یا نہیں۔