Blog
Books
Search Hadith

ایک آدمی کا ایک خریدار کو کوئی چیز بیچنا، پھر وہی چیز کسی اور کو بیچ دینا اور ایسی چیز کی بیع کرنے کی ممانعت کہ بیچنے والا جس کا مالک نہ ہو اور وہ اس کو خرید کر اُس کے سپرد کر دے

۔ (۵۸۷۷)۔ عَنْ حَکَیْمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! یَأْتِیْنِی الرَّجُلُ یَسْأَلُنِی الْبَیْعَ، لَیْسَ عِنْدِیْ مَا اَبِیْعُہُ، ثُمَّ اَبِیْعُہُ مِنَ السُّوْقِ؟ فَقَالَ: ((لَا تَبِعْ مَا لَیْسَ عِنْدَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۳۸۵)

۔ سیدنا حکیم بن حزام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایک آدمی مجھ سے ایسی چیز کو فروخت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چیز میرے پاس نہیں ہے، (اگر میں اس سے سودا کر کے بعد میں) بازار سے خرید کر اس کو پہنچا دوں؟ نبی کریمV نے فرمایا: جو چیز تیرے پاس نہیں ہے، اس کا سودا نہ کر۔
Haidth Number: 5877
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۷۷) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ۔ أخرجہ ابوداود: ۳۵۰۳، والترمذی: ۱۲۳۲، والنسائی: ۷/ ۲۸۹(انظر: ۱۵۳۱۱)

Wazahat

فوائد:… حدیث نمبر (۵۸۷۳) کے فوائد میں اس حدیث کی وضاحت کی جا چکی ہے۔