Blog
Books
Search Hadith

خریدار کو قبضے میں لینے سے پہلے خریدی ہوئی چیز کو آگے فروخت کر دینے کی ممانعت کا بیان

۔ (۵۸۸۱)۔ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ اَنَّ صِکَاکَ التُّجَّارِ خَرَجَتْ فَاسْتَأْذَنَ التُّجَّارُ مَرْوَانَ فِیْ بَیْعِہَا، فَأَذِنَ لَھُمْ، فَدَخَلَ أَبُوْہُرَیْرَۃَ عَلَیْہِ فَقَالَ لَہُ: أَذِنْتَ فِیْ بَیْعِ الرِّبَا وَقَدْ نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یُشْتَرَی الطَّعَامُ ثُمَّ یُبَاعَ حَتّٰییُسْتَوْفَی، قَالَ سُلَیْمَانُ: فَرَأَیْتُ مَرْوَانَ بَعَثَ الْحَرَسَ فَجَعَلُوْا یَنْتَزِعُوْنَ الصِّکَاکَ مِنْ أَیْدِیْ مَنْ لَایُتَحَرَّجُ مِنْہُمْ۔ (مسند احمد: ۸۳۴۷)

۔ سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ جن تاجروںکے پاس چیک تھے، وہ نکلے اور مروان سے ان چیکوں کو بیچنے کی اجازت لی، اس نے ان کو اجازت دے دی، اتنے سیدنا ابوہر یرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مروان کے پاس پہنچ گئے اور انھوں نے کہا: آپ نے تاجروں کو سود کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تو اس سے منع فرمایا ہے کہ اناج کو خرید کر مکمل قبضے میں لینے سے پہلے فروخت نہ کیا جائے، یہ سن کر مروان نے اپنے پہرہ داروں کو بھیجا اور انھوں نے ان لوگوں کے ہاتھوں سے چیک چھیننا شروع کر دیئے، جن پر تنگی نہیں پڑ رہی تھی۔
Haidth Number: 5881
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۸۸۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۵۲۸ (انظر: ۸۳۶۵)

Wazahat

فوائد:… ’’صِکَاک‘‘ کی واحد ’’صَکّ‘‘ ہے، اس کے معانی کتاب کے ہیں، اس کی تفصیلیہ ہے کہ امراء لوگوں کورزق اور عطیے دینے کے لیے کچھ رسیدیں تیار کرواتے تھے، لوگ ان کو حاصل کر کے جلد بازی کرتے ہوئے ان کو فروخت کرنا شروع کر دیتے تھے، پھر اس سے منع کر دیا گیا، کیونکہ اس میں قبضے میں لیے بغیر چیز کو فروخت کیا جا رہا تھا۔