Blog
Books
Search Hadith

ایمان، اسلام اور احسان کی وضاحت کا بیان

۔ (۵۹)۔عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((الْإِسْلَامُ عَلَانِیَۃٌ وَالْإِیْمَانُ فِی الْقَلْبِ۔)) قَالَ: ثُمَّ یُشِیْرُ بِیَدِہِ إِلٰی صَدْرِہِ ثَـلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ: ثُمَّ یَقُوْلُ: ((التَّقْوَی ہٰہُنَا۔)) (مسند أحمد:۱۲۴۰۸)

سیدنا انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اسلام (اعضاء سے متعلقہ) علانیہ چیز ہے اور ایمان دل سے متعلقہ مخفی چیز ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اپنے سینے کی طرف تین دفعہ اشارہ کیا اور پھر فرمایا: تقوی یہاں ہوتا ہے۔
Haidth Number: 59
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، تفرد بہ علی بن مسعدۃ، وھو ضعیف یعتبر بہ فی المتابعات والشواھد، وأما قولہ التقوی ھھنا فلہ شاھد من حدیث ابی ھریرۃ عند مسلم: ۲۵۶۴۔ أخرجہ ابو یعلی: ۲۹۲۳، والبزار: ۲۰ (انظر: ۱۲۳۸۱)

Wazahat

فوائد:… تقوی اور پرہیز گاری کی بنیاد دل ہی ہے، لیکن جب دل میں تقوی پیدا ہو جائے تو اعضاء و جوارح اس سے متأثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے، یعنی دل میں تقوی ہونے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ وجود کا رجحان بھی نیکیوں کی طرف ہو۔