Blog
Books
Search Hadith

وضو، مسجدوںکی طرف چلنے اور اِس وضو سے نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان

۔ (۵۹۱)۔عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍؓ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ فَأَتَی الْمَسْجِدَ کَتَبَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہُ بِکُلِّ خُطْوَۃٍ یَخْطُوْہَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، فَاِذَا صَلّٰی فِی الْمَسْجِدِ ثُمَّ قَعَدَ فِیْہِ کَانَ کَالصَّائِمِ الْقَانِتِ حَتَّی یَرْجِعَ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۵۹۵)

سیدنا عقبہ بن عامر ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب بندہ وضو کر کے مسجد میں آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر قدم کے بدلے دس نیکیاں لکھتے ہیں، پھر جب وہ مسجد میں نماز پڑھ کر وہیں بیٹھ جاتا ہے تووہ روزہ رکھنے والے اور قیام کرنے والے کی طرح ہوتا ہے، یہاں تک کہ وہ لوٹ آتا ہے۔
Haidth Number: 591
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۱) تخریج: حدیث صحیح ۔ أخرجہ ابن خزیمۃ: ۱۴۹۲، وابن حبان: ۲۰۳۸، ۲۰۴۵، والحاکم: ۱/ ۲۱۱، والبیھقی: ۳/ ۶۳، والطبرانی فی الکبیر : ۱۷/ ۸۴۲ (انظر: ۱۷۴۵۶)

Wazahat

Not Available