Blog
Books
Search Hadith

وضو، مسجدوںکی طرف چلنے اور اِس وضو سے نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان

۔ (۵۹۲)۔عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَؓ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُکُمْ فَأَحْسَنَ وُضُوْئَہُ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا اِلَی الصَّلوٰۃِ فَلَا یُشَبِّکْ بَیْنَ یَدَیْہِ فَاِنَّہُ فِی الصَّلوٰۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۸۲۸۲)

سیدنا کعب بن عجرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی وضو کرتا ہے اور اچھا وضو کرتا ہے اور پھر نماز کے قصد سے نکل پڑتا ہے تو وہ اپنے ہاتھوں میں تشبیک نہ ڈالا کرے، کیونکہ وہ نماز میں ہوتا ہے۔
Haidth Number: 592
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۲) تخریج: حدیث حسن۔ أخرجہ ابوداود: ۵۶۲، والترمذی: ۳۸۶ (انظر: ۱۸۱۰۳)

Wazahat

فوائد:… ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنا تشبیک ہے، یہ اس وقت منع ہے کہ جب مسلمان نماز کے لیے جا رہا ہو یا نماز کے انتظار میں بیٹھا ہو یا نماز ادا کر رہا ہو۔