Blog
Books
Search Hadith

تجارت میں شرطوں کے ابواب فروخت شدہ چیز سے فائدہ اٹھانے اور مزید اس قسم کی شرط لگانے کا بیان

۔ (۵۹۱۵)۔ وَ عَنْہُ أَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَلَہُ مَالُہُ وَعَلَیْہِ دَیْنُہُ اِلَّا أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ۔)) (مسند احمد:۱۴۳۷۶)

۔ سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جوشخص غلام فروخت کرے اور غلام کے پاس مال ہوتو اس کا مال فروخت کرنے والے کی ملکیت ہو گا اور اس غلام کا قرض بھی اسی بائع کے ذمہ ہو گا، الا یہ کہ خریدار شرط لگا لے۔
Haidth Number: 5915
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۱۵) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۳۴۳۵(انظر: ۱۴۳۲۵)

Wazahat

فوائد:… اصل مسئلہ یہ ہے کہ تجارت کی ممنوعہ صورتوں اور شرطوں کا علم ہوناچاہیے، ہر وہ شرط جو شریعت کی کسی شق کی مخالفت نہیں کرتی اور جس سے شریعت نے منع نہیں کیا، وہ جائز ہو گی۔