Blog
Books
Search Hadith

مجلس کے اختیار کا بیان

۔ (۵۹۲۱)۔ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْبَیِّعَانِ بِالْخِیَارِ حَتّٰییَتَفَرَّقَا اَوْ یَکُوْنَ بَیْعَ خِیَارٍ)) قَالَ: وَرُبَمَا قَالَ نَافِعٌ: ((اَوْ یَقُوْلَ اَحَدُھُمَا لِلْآخَرِ: اِخْتَرْ۔)) (مسند احمد: ۴۴۸۴)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: خرید و فروخت کرنے والے دو آدمیوں کو جدا ہونے تک سودا واپس کرنے کا اختیار ہوتا ہے، الا یہ کہ وہ اختیار والی تجارت ہو، یا ایک دوسرے سے کہے: تجھے اختیار ہے۔
Haidth Number: 5921
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۲۰) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۳۴۵۷، وابن ماجہ: ۲۱۸۲ (انظر: ۱۹۸۱۳)

Wazahat

فوائد:… بیع خیار (اختیار والی تجارت) کا مفہوم یہ ہے کہ بائع نے مشتری کو اختیار دیا ہو یا مشتری نے اختیار کی شرط لگائی ہو، ایسی صورت میں جدائی کے بعد بھی اختیار باقی رہے گا، جب تک مقررہ مدت پوری نہ ہو جائے۔