Blog
Books
Search Hadith

مجلس کے اختیار کا بیان

۔ (۵۹۲۵)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَتَفَرَّقُ الْمُتَبَایِعَانِ عَنْ بَیْعٍ اِلَّا عَنْ تَرَاضٍ۔)) (مسند احمد: ۱۰۹۳۵)

۔ سیدنا ابوہر یرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تجارت کرنے والے دو آدمیوں کو رضامندی کے ساتھ جدا ہونا چاہئے۔
Haidth Number: 5925
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۲۵) تخریج: اسنادہ قوی۔ أخرجہ ابوداود: ۳۴۵۸، والترمذی: ۱۲۴۸(انظر: ۱۰۹۲۲)

Wazahat

فوائد:… ارشادِ باری تعالی ہے: {یٰاَیُّّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَاتَاْکُلُوْا اَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّا اَنْ تَکُوْنَ تِجَارَۃً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْکُمْ} … ’’اے ایماندار و ! اپنے مال آپس میں باطل طریقہ سے مت کھاؤ، مگر آپس میں رضامندی کی تجارت ہوتو جائز ہے۔‘‘ (سورۂ نسائ: ۲۹) تجارتی لین دین کا انحصار دونوں فریقوں کی رضامندی پر ہے ۔