Blog
Books
Search Hadith

غلام کی ضمانت اور اس چیز کا بیان کہ تازہ کی ہوئی کمائی عیب کی وجہ سے سودا واپس کرنے میں رکاوٹ نہیں بنے گی

۔ (۵۹۳۹)۔ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((عُہْدَۃُ الرَّقِیْقِ أَرْبَعُ لَیَالٍ)) قَالَ قَتَادَۃُ: وَأَھْلُ الْمَدِیْنَۃِیَقُوْلُوْنَ: ثَلَاثُ لَیَالٍ۔ (مسند احمد: ۱۷۴۹۱)

۔ سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: غلام کی ذمہ داری چارراتوں تک ہے۔ جبکہ قتادہ کہتے ہیں: اہل مدینہ کے نزدیک تین راتیںہیں۔
Haidth Number: 5939
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۳۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، الحسن البصری لم یسمع من عقبۃ، ثم ھو مضطرب۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۲۴۵، وأخرجہ بنحوہ ابوداود: ۳۵۰۷ (انظر: ۱۷۳۵۸)

Wazahat

فوائد:… یعنی اگر کسی غلام میں چار دنوں کے اندر اندر کوئی عیب نظر آ جائے تو اس کو گواہی کے بغیر بیچنے والے کو واپس کر دیا جائے گا اور اگر خریدنے والے نے اس مدت کے بعد کسی عیب کا دعوی کر دیا تو گواہوں کا مطالبہ کیا جائے گا کہ آیا واقعییہ غلام شروع سے معیوب تھا۔ لیکنیہ روایت ضعیف ہے۔