Blog
Books
Search Hadith

ان اقسام کا بیان، جن میں سود پایا جاتا ہے

۔ (۵۹۶۶)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((الذَّھَبُ بِالذَّھَبِ وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ وَالْوَرَقُ بِالْوَرَقِ مِثْلًا بِمِثْلٍ یَدًا بِیَدٍ، مَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبٰی۔)) (مسند احمد: ۹۶۳۷)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیع کے وقت سونے کے عوض سونا، چاندی کے عوض چاندی اور چاندی کے سکے کے عوض چاندی کا سکہ نقدو نقد اور برابر برابر ہونا چاہیے، جس نے زیادہ دیایا طلب کیا، اس نے سود لیا۔
Haidth Number: 5966
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۶۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۵۸۸ (انظر: ۹۶۳۹)

Wazahat

فوائد:… ’’وَرَق‘‘ وہ چاندی ہے جوسکہ میں ڈھال لی جائے، ’’فِضّۃ‘‘ بھی چاندی کو ہی کہتے ہیں، فرق صرف یہ ہے کہ اس کا اطلاق سکہ اور غیر سکہ دونوں پر ہوتا ہے۔