Blog
Books
Search Hadith

ان اقسام کا بیان، جن میں سود پایا جاتا ہے

۔ (۵۹۷۳)۔ عَنْ شُرَحْبِیْلَ أَنَّ ابنَ عُمَرَ وَأَباَ ہُرَیرَۃَ وَأَبَا سَعِیْدٍ حَدَّثُوْ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((الذَّھَبُ باِلذَّھَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّۃُ بالْفِضَّۃِ مثلاً بِمِثْلٍ، عَیْنًا بِعَیْنٍ، منْ زَادَ اَوِ ازْدَادَ فَقَدْ اَرْبیٰ۔)) قَالَ شرَحْبِیْلُ: إِنْ لَمْ أَکنْ سَمِعْتُہُ فأَدْخَلَنِیَ اللّٰہُ النَّارَ۔ (مسند احمد: ۱۱۵۷۷)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا ابو ہر یرہ اور سیدنا ابو سعید سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سونے کے عوض سونا برابر برابر ہو اور چاندی کے بدلے میں چاندی برابر برابر ہو، بالکل ایک دوسرے کے برابر برابر ہوں، جس نے زیادہ دیایا زیادتی کا مطالبہ کیا، اس نے سود والا معاملہ کیا۔ شر حبیل کہتے ہیں: اگر میں نے یہ حدیث نہ سنی ہوتو اللہ تعالی مجھے آگ میں داخل کر دے۔
Haidth Number: 5973
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۷۳) تخریج: حدیث صحیح، وحدیث ابی سعید وابی ھریرۃ ثابت فی الصحیحین، وتقدم ھنا ایضا۔ أخرجہ ابویعلی: ۱۰۱۶ (انظر: ۱۱۵۵۶)

Wazahat

Not Available