Blog
Books
Search Hadith

بیع صرف کا بیان،یعنی چاندی کو سونے کے عوض ادھار پر فروخت کرنا

۔ (۵۹۷۷)۔ عَنْ اَبِیْ قِلَابَۃَ قَالَ: قَدِمَ ھِشَامُ بْنُ عَامِرٍ الْبَصْرَۃَ فَوَجَدَھُمْ یَتَبَایَعُوْنَ الذَّھَبَ فَقَامَ فَقَالَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنْ بَیْعِ الذَّھَبِ بِالْوَرِقِ نَسِیْئَۃً وَأَخْبَرَ أَوْقَالَ: إِنَّ ذٰلِکَ ھُوَ الرِّبَا۔ (مسند احمد: ۱۶۳۷۴)

۔ ابو قلابہ سے روایت ہے کہ سیدنا ہشام بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بصرہ میں آئے اور وہاں لوگوں کو دیکھا کہ وہ (ادھار پر چاندی کے بدلے) سونا خریدتے تھے، پس وہ کھڑے ہوئے اور کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ادھار پر سونے کو چاندی کے عوض بیچنے سے منع کیا ہے، نیز فرمایا کہ یہ سود ہے۔
Haidth Number: 5977
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۷۷) مرفوعہ صحیح لغیرہ،، وھذا اسناد ضعیف لانقطاعہ، ابو قلابۃ لم یسمع من ھشام بن عامر۔ أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۲۲/ ۴۵۷،و ابویعلی: ۱۵۵۴، وعبد الرزاق: ۱۴۵۴۵ (انظر: ۱۶۲۶۶)

Wazahat

Not Available