Blog
Books
Search Hadith

بیع صرف کا بیان،یعنی چاندی کو سونے کے عوض ادھار پر فروخت کرنا

۔ (۵۹۷۹)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَاَلْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : أَشْتَرِی الذَّھَبَ بِالْفِضَّۃِ أَوِ الْفِضَّۃَ بِالذَّھَبِ؟ قَالَ: ((اِذَا أَخَذْتَ وَاحِدًا مِنْہُمَا بِالْآخَرِ فَـلَا یُفَارِقُکَ صَاحِبُکَ وَبَیْنَکَ وَبَیْنَہُ لَبْسٌ۔)) (مسند احمد: ۵۷۷۳)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیاکہ میں چاندی کے عوض سونا یا سونے کے عوض چاندی خرید سکتا ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم ایک چیز دوسرے کے عوض خرید لو تو تیرا ساتھی تجھ سے اس حال میں جدا نہ ہو کہ تمہارے اور اس کے درمیان اس سودے سے متعلقہ کوئی چیز باقی ہو۔
Haidth Number: 5979
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۹۷۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لتفرد سماک بن حرب برفعہ وروی موقوفا وھو الصحیح۔ أخرجہ بنحوہ ابوداود: ۳۳۵۵، والنسائی: ۷/ ۲۸۲، وابن ماجہ: ۲۲۶۲(انظر: ۵۷۷۳)

Wazahat

Not Available