Blog
Books
Search Hadith

قر ض دینے کی فضیلت اور تنگدست پر آسانی کرنے کا بیان

۔ (۶۰۰۸)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((منْ أَرَادَ أَنْ تُسْتَجَابَ دَعوَتُہُ وَأَنْ تُکْشَفَ کُرْبَتُہُ فَلْیُفَرِّجْ عَنْ مُعْسِرٍ۔)) (مسند احمد: ۴۷۴۹)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو چاہتا ہے کہ اس کی دعاقبول ہواور مصیبت چھٹ جائے تو وہ تنگدست کے قرض کے معاملے میں اس پر آسانی پیدا کرے۔
Haidth Number: 6008
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۰۰۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف زید العمی، ثم ھو منقطع، زید روایتہ عن الصحابۃ مرسلۃ۔ أخرجہ ابو یعلی: ۵۷۱۳ (انظر: ۴۷۴۹)

Wazahat

فوائد:… آسانی سے مراد یہ ہے کہ وہ سارا یا بعض قرضہ معاف کر دے، یا اس کو کچھ دنوں تک مہلت دے دے، یا اس کی ادائیگی پر مقروض کی مدد کرے۔