Blog
Books
Search Hadith

قر ض دینے کی فضیلت اور تنگدست پر آسانی کرنے کا بیان

۔ (۶۰۰۹)۔ عَنْ مَسْلَمَۃَ بْنِ مُخَلَّدٍ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا فِی الدُّنْیَا سَتَرَہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، وَمَنْ نَجّٰی مَکْرُوْبًا فَکَّ اللّٰہُ عَنْہُ کُرْبَۃً منْ کُرَبِ یَوْمِ الْقَیَامَۃِ، وَمَنْ کَانَ فِیْ حَاجَۃِ أَخِیْہِ کَانَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِی حَاجَتِہِ)) (مسند احمد:۱۷۰۸۴)

۔ سیدنا مسلمہ بن مخلد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو دنیا میں مسلمان کی عیب پوشی کرے گا، اللہ تعالی دنیا وآخرت میںاس کی عیب پوشی کرے گا،جومصیبت زد ہ کو نجات دلائے گا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے مصائب سے ایک مصیبت سے آزاد کرے گااور جو شخص اپنے بھائی کی مدد میں رہے گا، اللہ تعالی اس کی حاجت پوری کرنے میں رہے گا۔
Haidth Number: 6009
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۰۰۹) حدیث صحیح۔ أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۱۹/ ۱۰۶۷، وفی ’’الاوسط‘‘: ۸۱۲۹ (انظر:۱۶۹۵۹)

Wazahat

فوائد:… قرضہ دیناافضل عمل ہے، آپ a نے اس کو صدقہ قرار دیا ہے، مزید ایک حدیثیہ ہے: سلیمان بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ a کو فرماتے سنا: ((مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِراً فَلَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَہُ صَدَقَۃٌ۔)) قَالَ: ثُمَّ سَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: ((مَن أَنْظَرَ مُعْسِراً، فَلَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَیْہِ صَدَقَۃٌ۔)) قُلْتُ: سَمِعْتُکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! تَقُوْلُ : ((مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِراً، فَلَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَہُ صَدَقَۃٌ۔)) ثُمَّ سَمِعْتُکَ تَقُوْلُ: ((مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، فَلَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَیْہِ صَدَقَۃٌ۔))؟ قَالَ: ((لَہُ بِکُلِّیَوْمٍ صَدَقَۃٌ قَبْلَ أَن یَحِلَّ الدَّیْنُ، فَإِذَا حَلَّ الدَّیْنَ فَأَنْظَرَہُ فَلَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَیْہِ صَدَقَۃٌ۔))… ’’جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز (قرض کی مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا۔‘‘ اس کے بعد آپaکو یوں فرماتے سنا: ’’جس نے کسی تنگ دست کومہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) سے دو گنا کے برابر صدقے کا ثواب ملے گا۔‘‘ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو پہلے یوں فرماتے سنا: ’’جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اسی (مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا۔‘‘ اور پھر یوں سنا: ’’جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) سے دو گنا صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا؟‘‘ آپa نے فرمایا: ’’قرض کی ادائیگی سے پہلے تک اسے ہر روز (اتنی ہی مقدار میں) صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا، اور جب (وعدے کے مطابق) قرض واجب الادا ہو جائے لیکن وہ پھر مہلت دے دے، (تو ایسی صورت میں) اسے (اس مقدار) کا دو گناہ ثواب ملے گا۔‘‘ (مسند احمد: ۵/۳۶۰)