Blog
Books
Search Hadith

تنگدست کو مہلت دینے والے یا اس کومعاف کر دینے والے کی فضیلت کا بیان

۔ (۶۰۴۸)۔ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((أَظَلَّ اللّٰہُ فِیْ ظِلِّہِ یَوْمَ لا ظِلَّ اِلَّا ظِلُّہُ مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ تَرَکَ لِغَارِمٍ)) (مسند احمد: ۵۳۲)

۔ سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کو اپنے سائے میں جگہ دے گا کہ جس دن کوئی اور سایہ نہیں ہوگا، جو آدمی تنگدست کو مہلت دے گا یا چٹی بھرنے والے کو معاف کر دے گا۔
Haidth Number: 6048
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۰۴۸) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، العباس بن الفضل الانصاری منکر الحدیث، قالہ البخاری، ہشام بن زیاد القرشی متروک الحدیث، وابوہ لینہ البخاری، ومحجن مولی عثمان لم یوثقہ غیر ابن حبان (انظر: ۵۳۲)

Wazahat

فوائد:… لیکن اس باب میں احادیث ِ صحیحہ کا وجود ملتا ہے، مثلا: سیدنا ابو الیسرbسے مروی ہے کہ رسول اللہ a نے فرمایا: ((مَنْ اَنْظَرَ مُعْسِرًا اَوْ وَضَعَ عَنْہُ، اَظَلَّہُ اللّٰہُ فِیْ ظِلِّہٖ۔)) …’’جوشخصکسی تنگدست کو مہلت دے گا یا اس کو معاف کر دے گا، اللہ تعالی اس کو اپنے سائے میں جگہ دیں گے۔‘‘ (صحیح مسلم: ۳۰۰۶، واللفظ لابن حبان) اسی طرح سیدنا ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہa نے فرمایا: ((مَنْ اَنْظَرَ مُعْسِرًا اَوْ وَضَعَ لَہٗ،اَظَلَّہُاللّٰہُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِہٖیَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلُّہٗ۔)) …’’جسشخصنےتنگدستکومہلتدییا اس کو سرے سے معاف کر دیا تو اللہ تعالی قیامت کے دن اس کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا، جبکہ اس دن کوئی اور سایہ نہیں ہو گا۔‘‘ یہ کتنی بڑی سعادت ہے کہ تنگدست کو مہلت دینےیا اس کو معاف کر دینے کی وجہ سے حشر کے میدان میں اللہ تعالی کا سایہ نصیب ہو جائے، جبکہ اس میدان میں گرمی بھی آگ برس رہی ہو گی اور سورج ایک میل کے فاصلے پر ہو گا۔ ارشادِ باری تعالی ہے: {وَاِنْ کَانَ ذُوْ عُسْرَۃٍ فَنَظِرَۃٌ اِلیٰ مَیْسَرَۃٍ وَاَنْ تَصَدَّقُوْاخَیْرٌلَّکُمْ اِنْ کُنْْتُمْ تَعْلَمُوْنَ} … ’’اور اگر تنگی والا ہو تو اسے آسانی تک مہلت دینی چاہئے اور صدقہ کرو تو تمہارے لیے بہت بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو۔‘‘ (سورۂ بقرہ:۲۸۰)