Blog
Books
Search Hadith

پڑوسی کی ناپسندیدگی کے باوجود اس کی دیوار پر لکڑی رکھنے کا بیان

۔ (۶۰۹۰)۔ وَعَنْہُ أَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا اسْتَأْذَنَ اَحَدُکُمْ (وَفِیْ لَفْظٍ: مَنْ سَأَلَہُ جَارُہُ) أَنْ یَغْرِزَ خَشَبَۃً فِیْ جِدَارِہِ فَـلَا یَمْنَعْہُ۔)) فَلَمَّا حَدَّثَہُمْ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ طَأْطَئُوْا رُؤُوْسَہُمْ فَقَالَ: مَالِیْ أَرَاکُمْ مُعْرِضِیْنَ، وَاللّٰہِ! لَأَرْمِیَنَّ بِہَا بَیْنَ أَکْتَافِکُمْ۔ (مسند احمد: ۷۲۷۶)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کسی کا پڑوسی اس کی دیوار میں لکڑی گاڑھنے کی اجازت طلب کرے تو وہ اس کو نہ روکے۔ جب سیدنا ابوہر یرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے لوگو ں کو یہ حدیث سنائی انہوں نے اپنے سرجھکا لیے،یہ دیکھ کر سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: مجھے لگ رہا ہے کہ تم اس حکم سے اعراض کر رہے ہو، اللہ کی قسم! میں نے وہ لکڑی تمہارے کندھوں میں ٹھونس دینی ہے۔
Haidth Number: 6090
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۰۹۰) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

Not Available