Blog
Books
Search Hadith

مشارکت اور مضاربت کے مسائل

۔ (۶۰۹۷)۔ عَنْ اَبِی الْمِنْہَالِ أَنَّ زَیْدَ بْنَ اَرْقَمَ وَالْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ کَانَا شَرِیْکَیْنِ فَاشْتَرَیَا فِضَّۃً بِنَقْدٍ وَنَسِیْئَۃٍ فَبَلَغَ ذٰلِکَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَمَرَھُمَا أَنَّ مَا کَانَ بِنَقْدٍ فَأَجِیْزُوْہُ وَمَا کَانَ بِنَسِیْئَۃٍ فَرُدُّوْہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۵۲۲)

۔ ابومنہال سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ارقم اور سیدنا بر اء بن عاز ب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما دونوں آپس میں شراکت کے ساتھ کاروبار کرتے تھے، ایک دفعہ انہوں نے چاندی خریدی، اس کی کچھ مقدار نقدتھی اور کچھ ادھار، جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس بات کا علم ہوا توآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں حکم دیا کہ جو سودانقد ونقد ہواہے، اس کو برقرار رکھا جائے اور جو ادھار پر ہوا ہے، اس کو واپس کر دیں۔
Haidth Number: 6097
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۰۹۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۰۶۰، ۳۹۳۹(انظر: ۱۹۳۰۷)

Wazahat

فوائد:… یہ حدیث اس نمبر (۵۹۷۵) میں گزر چکی ہے، اس باب میں اس کو بیان کرنے سے مقصود مشارکت کو ثابت کرنا ہے کہ دو چار بندے ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہو کر کاروبار کر سکتے ہیں۔